نوگڑھ : معہد عبد اللہ بن مسعود لتحفیظ القران الکریم میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد

معہد عبد اللہ بن مسعود لتحفیظ القران الکریم برڈپور 12 ٹولہ کٹیا میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں علمائے کرام نے علم اور تقوی کی اہمیت اور عظمت قرآن پر جامع خطاب کیا ۔

Dec 10, 2017 07:26 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 07:26 PM IST

سدھارتھ نگر : معہد عبد اللہ بن مسعود لتحفیظ القران الکریم برڈپور 12 ٹولہ کٹیا میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں علمائے کرام نے علم اور تقوی کی اہمیت اور عظمت قرآن پر جامع خطاب کیا ۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر عبد الرحمان مدنی نے کی جبکہ نظام کا فریضہ مولانا عبد لرحیم امینی اور مولانا محمد صائم مدنی نے انجام دیا ۔ پروگرام کا آغاز قاری نصیر الدین سراجی کے تلاوت سے ہوا ۔مولانا مطیع اللہ سلفی نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ، جس کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا۔

مقررین میں مولانا ثنا اللہ مدنی ، مولانا شمیر احمد مدنی اور مولانا عبد الستار سراجی شامل ہیں ، جنہوں نے علم اور تقوی کی اہمیت اور عظمت قرآن پر جامع خطاب کیا ۔اس موقع پر صدر مجلس ڈاکٹر عبد الرحمان مدنی نے کہا کہ کائنات میں سب سے بہتر وہ انسان ہے جو قران سیکھتا ہے اور لوگوں کو سکھاتا ہے۔

نوگڑھ : معہد عبد اللہ بن مسعود لتحفیظ القران الکریم میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز