Live Results Assembly Elections 2018

تہاڑ جیل میں چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے داود ابرہیم ! اس مشہور گینگسٹر کو سونپی ذمہ داری

انتہائی محفوظ مانی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی جان کو خطرہ ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے۔

Dec 27, 2017 05:47 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 05:47 PM IST

نئی دہلی : انتہائی محفوظ مانی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی جان کو خطرہ ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈی کمپنی کے کہنے پر دہلی کا ایک ٹاپ گینگسٹر نیرج بوانا چھوٹا راجن کو تہاڑ کے اندر مارنے کا منصوبہ بنارہا ہے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹلی جینس نے دو ہفتہ پہلے ہی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ چھوٹا راجن کو جیل میں موت کے گھاٹ اتارا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے تہاڑ جیل کے افسروں کو چھوٹا راجن کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے بھی کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق راجن کا قتل کرنے کے ڈی کمپنی کے اس منصوبہ کا اس وقت انکشاف ہوا جب نیراج بوانا کے ایک قریبی نے نشہ کی حالت میں اس منصوبہ کے بارے میں اپنے دوسرے ساتھی کو بتایا ۔

تہاڑ جیل میں چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے داود ابرہیم ! اس مشہور گینگسٹر کو سونپی ذمہ داری

کچھ دنوں قبل ہی بوانا کی بیرک سے موبائل فون ملے تھے ۔ راجن کو دادو اور اس کے لوگوں کی رسائی سے دور رکھنے کیلئے ہی مہاراشٹر کی بجائے دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے ۔ جیل افسران کا کہنا ہے کہ راجن کی سیکورٹی انتہائی سخت ہے اور بوانا کا اسے نشانہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔

ایک افسر نے کہا کہ راجن کی بیرک جیل نمبر دو کے آخر میں ہے جبکہ بوانا ہائی رسکڈ بیرک میں اکیلا رکھا گیا ہے۔ راجن کے پاس جانچے پرکھے گارڈ اور کھانا بنانے والے ہیں ، جن کی مستقل دیگر گارڈ جانچ کرتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز