اترپردیش : بی جے پی لیڈروں کو سبق سكھاكر جیل بھیجنے والی خاتون پولیس افسر کا یوگی حکومت نے کیا تبادلہ

Jul 02, 2017 01:41 PM IST | Updated on: Jul 02, 2017 01:42 PM IST

بلند شہر : بی جے پی لیڈر کو اس کی صحیح اوقات دکھانے والی جانباز خاتون پولیس افسر شریشٹھا ٹھاکر کا گزشتہ روز یوگی حکومت نے تبادلہ کردیا ۔ سریشٹھا پہلے بلند شہر میں تعینات تھیں اور اب اسے بہرائچ بھیج دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ لیڈی سنگھم شریشٹھا نے ایک ہفتے پہلے ہی مقامی بی جے پی لیڈر اور دیگر پانچ رہنماؤں کو پولیس کارروائی میں مداخلت کرنے اور پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ شریشٹھا کے خلاف 11 ممبران اسمبلی کے ایک وفد نے وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کی تھی اور ان سے شکایت کی تھی ، جس کے بعد پولیس افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق ٹھاکر کے تبادلے کو بی جے پی کے مقام لیڈران اپنی جیت بتارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اعلی حکام سے خاتون پولیس افسر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اترپردیش : بی جے پی لیڈروں کو سبق سكھاكر جیل بھیجنے والی خاتون پولیس افسر کا یوگی حکومت نے کیا تبادلہ

قابل زکر ہے کہ ایک ہفتہ پہلے ہی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے بی جے پی کارکنان کا چالان کاٹ دیا تھا، جس کے بعد دیگر بی جے پی کارکنوں نے ٹھاکر کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔ اتنا ہی نہیں جن کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، انہیں بھی کورٹ کے احاطے سے چھڑانے کی کوشش کی گئیاور کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

شریشٹھا ٹھاکر اور بی جے پی لیڈروں کے درمیان بحث مباحثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور خاتون پولیس افسر کی لوگوں نے کافی سراہنا بھی کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز