مفتی سعید کی پہلی برسی، محبوبہ مفتی کی قیادت میں مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش

Jan 07, 2017 06:55 PM IST | Updated on: Jan 07, 2017 06:55 PM IST

سری نگر۔  جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی پہلی برسی پر ہفتہ کو ریاست میں عوام کے تئیں ان کی خدمات اور جموں و کشمیر میں سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے علاوہ تعمیر و ترقی کے عمل کے لئے انہیں یاد کیا گیا اور انہیں شاندارخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ہفتہ کی صبح وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں عوام نے سابق وزیر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرا علیٰ نے جنوبی کشمیر کے بج بہاڑہ کا دورہ کر کے دارا شکوہ پارک میں سابق وزیر اعلیٰ کے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے علاوہ ان کے مزار پر گلباری کی۔ ناساز گار موسمی حالات کے باوجود بھاری تعداد میں لوگوں نے مزار پر جاکر مرحوم لیڈ ر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن میں وزراء ، ممبران پارلیمنٹ ، ممبران قانون ساز یہ ، پی ڈی پی کے کارکن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ مرحوم لیڈر کے افراد خانہ بھی شامل ہیں۔ ادھر سری نگر، جموں اور دیگر ضلع ہیڈ کوارٹروں میں بھی مرحوم لیڈر کو خراج عقید ت ادا کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی ریاست اور ملک کے لئے سماجی اور سیاسی خدمات تاریخی اور ناقابل فراموش ہیں۔

مفتی سعید کی پہلی برسی، محبوبہ مفتی کی قیادت میں مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش

تصویر: یو این آئی

مرحوم لیڈرکی پہلی برسی کے موقعہ پر اپنے ایک پیغام میں نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاستی عوام کو اس وسیع النظر اور دور اندیش لیڈر کی بصیرت کو امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے آگے لے جانا چاہئے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مفتی محمد سعید کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے پورا کرنا مشکل ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ جو راستہ مرحوم رہنما نے دکھایا ہے اس پر چل کر ریاست ترقی کی نئی بلندیوں پر گامزن ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز