بوانا ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری، مجموعی طورپر آٹھ امیدوار میدان میں

Aug 23, 2017 01:10 PM IST | Updated on: Aug 23, 2017 01:10 PM IST

نئی دہلی۔ شمال مغربی دہلی کی بوانا اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے آج صبح آٹھ بجے سخت انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہوگئی۔ چیف الیکشن افسر دفتر کے مطابق 2015میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے مقابلہ میں بوانا علاقہ میں رائے دہندگان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دفتر کے مطابق 2015 اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 303108تھی جبکہ ضمنی انتخابات میں یہ تعداد کم ہوکر 294589رہ گئی ہے۔ ضمنی انتخابات 2015کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر جیتنے والے وید پرکاش کے استعفی دیکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کی وجہ سے اس نشست پر انتخابات ہورہے ہیں۔ بی جے پی نے وید پرکاش کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپر آٹھ امیدوار میدان ہیں ہے۔عام آدمی پارٹی کی طرف سے رام چندر اور کانگریس کی طرف سے تین بار اس حلقہ کی نمائندگی کرچکے سریندر کمار امیدوار ہیں۔ ضمنی انتخابات میں کوئی خاتون امیدوارنہیں ہے۔

مجموعی رائے دہندگان میں مردوں کی تعداد 164114اور خواتین کی تعداد 130143ہے۔ 25دیگر رائے دہندگان ہیں۔سروس ووٹروں کی تعداد 307ہے۔ الیکشن کے لئے 67مقامات پر 379پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایک پولنگ مرکز پر اوسط رائے دہندگان کی تعداد 776ہے۔

بوانا ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری، مجموعی طورپر آٹھ امیدوار میدان میں

اروند کیجریوال: فائل فوٹو

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی اور پولنگ وی وی پی اے ٹی مشینوں کے ذریعہ ہورہی ہے۔ ووٹر اپنا شناختی کارڈ نہیں دکھا پاتا ہے تو وہ اپنی شناخت کے لئے پاسپورٹ، ڈرائیور لائسنس، پین کارڈ، بینک ۔پوسٹ آفس سے فوٹو والی پاس بک، منریگا ،جاب کارڈ فوٹوں کے ساتھ پنشن دستاویزات ، آدھار کارڈ وغیرہ پیش کرسکتا ہے۔

ووٹوں کی گنتی 28اگست کو سوامی شردھانند کالج میں صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز