دہلی بی جے پی صدر نے صفائی کے معاملہ پر لوگوں سے ریڈیو پر کیا رابطہ

Jun 10, 2017 04:00 PM IST | Updated on: Jun 10, 2017 04:00 PM IST

نئی دہلی۔  دہلی میں صفائی بڑا مسئلہ ہے، اس سے کس طرح نمٹا جائے اس کے لیے لوگوں میں بیداری بڑھانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر منوج تیواری نے ریڈیو کے ذریعہ رابطہ قائم کرنا شروع کیا ہے۔ ایف ایم چینل ریڈیو سٹی نے 20 دن کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ مسٹر تیواری نے آج اس مہم کے ذریعے جنوبی دہلی کے لاجپت نگر کے لوگوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے کارپوریشنوں سے منسلک مسائل کے حل کے لیے اپنے وارڈ کے کونسلر سے براہ راست رابطہ کرنے کو کہا۔ لوگ ان سے ریڈیو کے ذریعے یا آمنے سامنے هوكر سوال کر سکتے ہیں۔

دارالحکومت میں صفائی بڑا مسئلہ ہے۔ تینوں کارپوریشنوں میں بی جے پی دوبارہ قابض ہوئی ہے۔ پچھلی بار صفائی ملازمین کی کئی بار ہڑتال کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شمالی دہلی کارپوریشن نے کل سول لائن زون میں صفائی کے نظام میں کوتاہی کے معاملےمیں سات اہلکاروں پر کارروائی کرتے ہوئے معطل کیا ہے۔ ’’سٹی کا دربار‘‘ مہم کا مقصد شہر کو ایک ساتھ جوڑ کر لاکھوں منتخب نمائندوں تک پہنچ کو آسان بنانا ہے جس سے وہ صفائی سمیت دیگر مقامی مسائل کو بتا سکیں اور ان کا آسانی سے تصفیہ کرنے میں مدد ملے۔ کچی آبادیوں کا مسلسل دورہ کر نے والے مسٹر تیواری نے کہا کہ اس مہم کے تحت علاقے کے لوگوں اور کونسلر کے درمیان رابطہ بن جانے کے بعد کارپوریشنز کی طرف مہیا کرائی جانے والی خدمات مزید بہتر طریقے سے یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

دہلی بی جے پی صدر نے صفائی کے معاملہ پر لوگوں سے ریڈیو پر کیا رابطہ

دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز