وزیر اعلی اروند کیجریوال کا دعوی ، عام آدمی پارٹی پنجاب میں بھی دہرائے گی دہلی کی کہانی

Jan 04, 2017 07:22 PM IST | Updated on: Jan 04, 2017 07:22 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد کہا کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ایک بہتر قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیتابی سے انتخابات کا انتظار کر رہی ہے۔اتنا ہی نہیں دہلی کا الیکشن عوام نے لڑا ہے۔پنجاب میں عوام انتخابات لڑ رہی ہے۔پنجاب کے لوگ عام آدمی پارٹی کو ہی انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔وہ بھلے ہی کتنے ہی کوشش کرلیں ہم نے اپنی تیاری کر لی ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اس بار تو عوام ہی الیکشن میں ہے۔ پنجاب کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ تبدیلی کی حمایت کریں گے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں دہلی کی طرح تبدیلی ہوگی۔دہلی میں بھی عوام نے الیکشن لڑا تھا ۔ خیال رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال الیکشن کو لے کر پنجاب، گوا وغیرہ علاقوں میں دورہ کر چکے ہیں آپ کی تیاری خصوصی طور پر گوا اور پنجاب کی ہے۔پنجاب میں تو لوگ اس انتظار میں ہے کہ کب ضابطہ اخلاق نافذ ہو اور لوگ عام آدمی پارٹی کی حمایت میں آئیں۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال کا دعوی ، عام آدمی پارٹی پنجاب میں بھی دہرائے گی دہلی کی کہانی

مسٹرکیجریوال نے کہا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے اکالی دل کے غنڈوں سے لوگوں کو راحت ملے گی۔ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے اروند کیجریوال نے کہا کہ جو دہلی کا ریکارڈ ہے۔ عام آدمی پارٹی پنجاب میں بھی دوہرائے گی 100سے زیادہ نشستیں جیت کر پنجاب میں حکومت بنائے گی۔گوا کے لوگ ایماندار حکومت چاہتے ہیں، ہم وہاں پر بھی حکومت بنا رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی دونوں ریاستوں میں جیتے گی۔گوا اور پنجاب دونوں ہی ریاستوں کی عوام اس وقت عام آدمی پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور دونوں ہی ریاستوں میں عوام عام آدمی پارٹی کو انتخابات جتانے کا من بنا چکی ہے۔مسٹرکیجریوال نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن صاف ستھرے اور منصفانہ انتخابات کروائے گا اور عوام کی آواز سامنے آ سکے گی۔ مسٹرکیجریوال نے دعوی کیا کہ پنجاب اور گوا دونوں ہی ریاستوں میں ان کا مقابلہ کرپشن سے ہے اور اقتدار میں جم کر بیٹھی سیاسی جماعتوں کے بدعنوان نظام سے ہے اور دونوں ہی ریاستوں میں عوام عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہے اسی وجہ سے انہیں امید ہے کہ دونوں ہی ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کی جیت ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز