مجینٹا میٹرو لائن کی افتتاحی تقریب میں کیجریوال کو دعوت نہیں، مودی، یوگی رہیں گے موجود

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے مجینٹا میٹرولائن کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نئی لائن کے لئے 25تاریخ کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوقصداً مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

Dec 23, 2017 04:57 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 04:57 PM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے مجینٹا میٹرولائن کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نئی لائن کے لئے 25تاریخ کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوقصداً مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ میٹرو کی مجینٹا لائن کے باٹنیکل گارڈن۔ کالکاجی سیکشن کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش 25 دسمبر کو کریں گے۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود ہوں گے لیکن اس تقریب میں مسٹر اروند کیجریوال کومدعو نہیں کیا گیا ہے۔

عام آدمی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج ٹوئٹ کیا ’میٹرو کے لئے دہلی حکومت کی طرف سے دی گئی رقم کو مودی جی کو واپس کرنا چاہئے۔ ایسا ہوگا تو ہم لوگ تمام اسٹیشنوں کا نیا نام رکھ کر سب کا افتتاح ان سے ہی کروائیں گے۔‘

مجینٹا میٹرو لائن کی افتتاحی تقریب میں کیجریوال کو دعوت نہیں، مودی، یوگی رہیں گے موجود

دلی میٹرو: فائل فوٹو۔

مسٹر بھاردواج نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب مسٹر کیجریوال کو کسی نئی میٹرو لائن کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔ ان کے ساتھ پہلے بھی ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز