Live Results Assembly Elections 2018

میں ایک آئی آئی ٹی انجینئر ہوں ، ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے 10 طریقے بتاسکتا ہوں : کیجریوال

ای وی ایم کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھولے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔

Apr 14, 2017 09:08 PM IST | Updated on: Apr 14, 2017 09:08 PM IST

نئی دہلی : ای وی ایم کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھولے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی آئی ٹی انجینئر ہیں اور ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے 10 طریقے بتا سکتے ہیں۔ کیجریوال نے دعوی کیا کہ دہلی کے لوگ ان کی حکومت سے خوش ہیں اور راجوری گارڈن ضمنی انتخابات کے نتائج کو ایم سی ڈی انتخابات کا 'ٹریلر نہ سمجھا جائے۔

نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے ایک خاص انٹرویو میں کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے دہلی میں تعلیم، صحت، بجلی اور پانی کے لئے کافی کام کیا ہے اور حکومت کے کاموں کے تئیں لوگوں کا نظریہ کافی مثبت ہے۔ راجوری گارڈن ضمنی انتخابات میں شکست کیلئے انہوں نے وہی دلیل پیش کی جو نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دی تھی۔ کیجریوال نے کہا کہ جرنیل سنگھ نے وہاں بہت کام کیا تھا، مگر وہ پنجاب جانا چاہتے تھے۔ ان کے جانے سے لوگ ناراض ہو گئے اور اسی کا اثر انتخابات میں دیکھیے۔

میں ایک آئی آئی ٹی انجینئر ہوں ، ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے 10 طریقے بتاسکتا ہوں : کیجریوال

ای وی ایم کے معاملہ پر کیجریوال نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی تنقید کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کو کامیاب کرنے میں مدد کر رہا ہے اور اس نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ، جس سے لوگوں کو اس بات پر یقین ہو۔ کیجریوال نے کمیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 'میں آئی آئی ٹی کا ایک انجینئر ہوں ... میں آپ کو ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے 10 طریقے بتا سکتا ہوں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز