ہندوستانی مسلمانوں کو تعلیم اور بہتر اقدار سے آراستہ کرنا ملک کی ترقی کیلئے بے حد ضروری : فرینک اسلام

بہتر تعلیم غریبوں اور بے سہارالوگوں کو بااختیار بنانے میں بےحد کلیدی رول ادا کرتی ہے ۔کوئی بھی انسان خواہ وہ کسی بھی طبقہ یا خطہ سے تعلق رکھتا ہو، سخت محنت، لگن، جانفشانی، اچھے اخلاق اور جدت کی بنیاد پر کہیں بھی اور کسی بھی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتا ہے۔

Feb 10, 2019 09:01 PM IST | Updated on: Feb 10, 2019 09:01 PM IST

بہتر تعلیم غریبوں اور بے سہارالوگوں کو بااختیار بنانے میں بےحد کلیدی رول ادا کرتی ہے ۔کوئی بھی انسان خواہ وہ کسی بھی طبقہ یا خطہ سے تعلق رکھتا ہو، سخت محنت، لگن، جانفشانی، اچھے اخلاق اور جدت کی بنیاد پر کہیں بھی اور کسی بھی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امریکی دانشور، ماہر تعلیم، بزنس لیڈر اور ادیب فرینک اسلام نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر دہلی کے اڈیٹوریم میں کل شام ایک لکچر کے دوران کیا۔

فرینک اسلام نے اپنے تقریبا ایک گھنٹے کے خطبہ میں تعلیم کی اہمیت پر سب سے زیادہ زور دیا۔ انھوں نے کہاکہ خاص طور پر ہندوستانی مسلمان اپنا کھویا ہو ا وقار بہتر تعلیم کے ذریعہ ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی غریبی اور پستی کا خاتمہ بھی کر سکتے ہیں۔ ایک غریب آدمی بہتر تعلیم کے ذریعہ نہ صرف اپنا ذریعہ معاش عمدہ طریقے سے حاصل کر سکتا ہے ، بلکہ ساتھ ہی اسے سماج میں عزت بھی حاصل ہوتی ہے اور فخر سے زندگی گزارنے کا موقع ملتا ہے۔

ہندوستانی مسلمانوں کو تعلیم اور بہتر اقدار سے آراستہ کرنا ملک کی ترقی کیلئے بے حد ضروری : فرینک اسلام

ہندوستانی مسلمانوں کو تعلیم اور بہتر اقدار سے آراستہ کرنا ملک کی ترقی کیلئے بے حد ضروری : فرینک اسلام

انھوں نے اپنی تقریر میں بین مذاہب ڈائیلاگ پر خاص طور سے زور دیا کہ آج کے ماحول میں یہ کتنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے دین اسلام سے بہت لگاؤ اور عقیدت ہے جو دوسرے مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی، امن، انصاف اور محبت کی بات کرتا ہے۔

فرینک اسلام ہمیشہ ہی سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ تعلیم اور ثقافت کے میدان میں ان کے کیے ہوئے کاموں کی کافی تعریف ہوتی رہی ہے۔ابھی حال ہی میں فرینک اسلام نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک مینجمنٹ کا شعبہ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہاں انھوں نے دو عالیشان عمارتیں بھی ایک خطیر رقم یعنی 14 کروڑ روپے کے خرچ سے تعمیر کرائی ہے جو " فرینک اینڈ ڈیبی مینجمنٹ کامپلیکس " اور " فرینک انیڈ ڈیبی آڈیٹوریم " کے نام سے جاتی ہیں ۔

Loading...

اس پروگرام میں استقبالیہ خطبہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے دیا اور ساتھ ہی سینٹر کے روز مرہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے عزائم کے بارے میں بھی لوگوں کو قدرے تفصیل سے بتایا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز