مرکز کی مفلوج کرنے کی کوشش کے باوجود ہم بہتر خدمات انجام دیتے رہے: گوپال رائے

Feb 14, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Feb 14, 2017 08:12 PM IST

نئی دہلی۔  دہلی میں حکمرانی کے آج دو سال مکمل کرنے والی عام آدمی پارٹی نے نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی طرف سے اسے ’’مفلوج‘‘ کرکے رکھ دینے کی کوئی کوشش نہیں چھوڑی گئی لیکن آپ حکومت نے دہلی کی عوام کی بہتر خدمت انجام دی۔ دہلی حکومت میں  وزیر گوپال رائے نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں دہلی کی آپ حکومت کے دو برسوں کے کام کاج کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے سارے اختیارات چھین لیئے گئے اس کے باوجود ہم نے دہلی والوں کو ایک ایسی حکومت فراہم کی جو نتیجہ خیز کام کرتی ہے ‘‘۔  مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مسٹر رائے نے کہا کہ ملک میں اس وقت دو طرح کے ماڈل کام کر رہے ہیں ۔ ایک مرکزی حکومت کا ماڈل ہے جو اختیارات کی مرکزیت کے لئے کام کرتی ہے اور دوسری حکومت دہلی حکومت جیسی ہے جس کے پاس کوئی اختیار نہیں لیکن وہ عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال حکومت کے تمام اقدامات بشمول طاق و جفت فارمولہ پر مسلسل سوالات اٹھائے گئے لیکن یہ حکومت تمام آزمائشوں پر کھری اتری دوسری طرف مرکزی حکومت نے پیشگی اندازہ لگائے بغیر ڈیمو نیٹائزیشن جیسا ایک بڑا قدم اٹھا لیا۔ مسٹر رائے نے اس موقع پر دہلی حکومت کی طرف سے کی جانے والی ایک سے زیادہ پہل اور ترقیاتی پروجیکٹوں پر بات کی اور کہا کہ دہلی میٹرو کے تیسرے مرحلے کا کام رواں سال کے خاتمہ کے ساتھ مکمل ہوجائے گا اور چوتھے مرحلے کا کام شروع ہوجائے گا۔

مرکز کی مفلوج کرنے کی کوشش کے باوجود ہم بہتر خدمات انجام دیتے رہے: گوپال رائے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز