یوگی کے نقش قدم پر کیجریوال سرکار ، دہلی میں بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت و یوم وفات پر چھٹیاں منسوخ 

Apr 28, 2017 08:00 PM IST | Updated on: Apr 28, 2017 08:00 PM IST

نئی دہلی: اتر پردیش کی یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی عام تعطیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت نے عید میلاالنبی اور جمعۃ الوداع سمیت 15 چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے۔

چھٹیوں کو رد کئے جانے کی اطلاع نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کو دی۔ سسودیا نے ٹویٹ کیا کہ 'دہلی حکومت ممتاز شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی چھٹیاں منسوخ کرے گی۔ میں نے اس سلسلے میں چیف سکریٹری کو ہدایات دے دی ہیں۔

یوگی کے نقش قدم پر کیجریوال سرکار ، دہلی میں بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت و یوم وفات پر چھٹیاں منسوخ 

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

انہوں نے اتر پردیش میں مختلف اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی 15 عام تعطیل ختم کرنے سے متعلق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش کی حکومت نے اس سمت میں ایک اچھا قدم اٹھایا ہے، ہمیں ہمیشہ دوسری ریاستوں سے سیکھنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ 'اترپردیش کابینہ نے 25 اپریل کو 15 عوامی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز