ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم آئی آر ایف نے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنج– News18 Urdu

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم آئی آر ایف نے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنج

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن نے مرکزی حکومت کی جانب سے تنظیم پر عائد پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یواے پی اے کے تحت ان کی تنظیم پر امتناع کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ہے۔

Jan 13, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Jan 13, 2017 05:59 PM IST

نئی دہلی : معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن نے مرکزی حکومت کی جانب سے تنظیم پر عائد پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یواے پی اے کے تحت ان کی تنظیم پر امتناع کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو سہا دیو نے فریقین دلائل سننے کے بعد حکومت سے کہاکہ 17جنوری تک کیس کے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کئے جائیں ، جس کے بعد عدالت یہ فیصلہ کرے گی کے آئی آر ایف پر فوری امتنا ع صحیح یا نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آر ائی ایف نے 17نومبر 2016کو جاری وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق نوٹیفکیشن میں کوئی وجہہ نہیں بتائی گئی کہ سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق اس قسم کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم آئی آر ایف نے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنج

تصویر: ٹوئٹر

مرکز کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں ایڈیشنل سالیسٹر جنرل( اے ایس جی) سنجے جین نے پرھ کر سنایا ، جس میں لکھا تھا کہ اس ضمن میں فوری اقدام کی ضرورت تھی ، کیونکہ آئی آرایف کے صدر نائیک کے مبینہ بیانات او ر تقاریرنوجوانوں کو بنیاد پرست بنارہے ہیں اور وہ دہشت گرد گروپس جیسے آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کرنے کی جانب راغب ہورہے ہیں ، جو ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔