Live Results Assembly Elections 2018

دہلی ہائی کورٹ نے ہنی پریت کی عبوری پیشگی ضمانت کی درخواست کو کیا مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے سادھویوں سے عصمت دری معاملہ میں 20 سال کی سزا کاٹنے والے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت انسا کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔

Sep 26, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 09:29 PM IST

نئی دہلی۔  دہلی ہائی کورٹ نے سادھویوں سے عصمت دری معاملہ میں 20 سال کی سزا کاٹنے والے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت انسا کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔ جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل نے ہنی پریت کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کی کہ درخواست گزار نے یہ پٹیشن عدالت کا وقت ضائع کرنے کے لئے دائر کی ہے۔ انہوں نے اپنے حکم میں کہا کہ ’’اس درخواست میں کوئی دم نہیں۔ ہنی پریت ہریانہ پولیس کی گرفت سے بچنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، اس لئے وہ راحت کی حق دار نہیں۔

عدالت نے عرضی دائر کرنے کے دائرہ اختیار کا حوالہ دیتے ہوئے ہنی پریت کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ آج سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ بہتر ہوگا کہ درخواست گزارہنی پریت خود سپردگی کردے۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ دیر شام فیصلہ سنائے گی۔

دہلی ہائی کورٹ نے ہنی پریت کی عبوری پیشگی ضمانت کی درخواست کو کیا مسترد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز