ایم سی ڈی انتخابات : عام آدمی پارٹی کے 40 اور کانگریس کے 92 امیدواروں کی ضمانت ضبط ، ماکن اور پانڈے کا استعفی

Apr 26, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:34 PM IST

نئی دہلی : دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے بھاری اکثریت کے ساتھ جیت درج کی ہے۔ خراب نتائج کے بعد عام آدمی پارٹی کے کنوینر دلیپ پانڈے نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ ادھر کانگریس کے اجے ماکن نے بھی استعفی دیدیا ہے ۔ ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے 40 امیدواروں اور کانگریس کے 92 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ مجموعی طور پر 1790 امیدواروں کی ضمانت ہوئی۔

انتخابات میں پارٹی کی کراری شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفی دیتے ہوئے پانڈے نے ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'میں نے پارٹی کے دہلی کنوینر کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے اور اس کی معلومات پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو دیتے ہوئے یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپنے کی درخواست کی ہے۔

ایم سی ڈی انتخابات : عام آدمی پارٹی کے 40 اور کانگریس کے 92 امیدواروں کی ضمانت ضبط ، ماکن اور پانڈے کا استعفی

پانڈے کو بطور صوبہ کنوینر میونسپل انتخابات کی تشہیری مہم اور اس کی حکمت عملی کے انچارج آشیش تلوار کے ساتھ مشترکہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انتخابات کے نتائج آنے سے دو دن پہلے ہی پانڈے نے نتائج میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کے امکانات دکھا اس کی بنیاد تیار کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز