نہیں ملی راحت، دلی میٹرو کا سفر آج سے پھر مہنگا، جانیں کیا ہے نیا کرایہ

Oct 10, 2017 07:40 AM IST | Updated on: Oct 10, 2017 02:09 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی حکومت، مختلف سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کی مخالفت کونظر انداز کرتے ہوئے دہلی میٹرو نے بڑھا ہوا کرایہ آج سے لاگو کرنے کا  اعلان کردیا۔ دہلی میٹرو کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چوتھی کرایہ تعین کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر میٹرو کرایہ میں دوسرے مرحلے کا اضافہ آج سے لاگو ہو جائے گا۔ کم از کم فاصلے یعنی دو کلومیٹر تک کرایہ دس روپے تک ہی رہے گا لیکن دو سے پانچ کلو میٹر کے لئے اب مسافروں کو 15 کی بجائے 20 روپے، پانچ سے 12 کلو میٹر کے لئے 20 کی جگہ 30 روپے، 12 سے 21 کلو میٹر کے لئے 30 کی جگہ 40 روپے، 21 سے 32 کلو میٹر کے لئے 40 کی جگہ 50 روپے اور 32 کلو میٹر سے زیادہ کے لئے 50 کی جگہ 60 روپے ادا کرنا ہوگا۔

میٹرو کے مطابق ا سمارٹ کارڈ، چھٹی کے دن اور کم بھیڑ کے وقت سفر کرنے والوں کو ملنے والی رعایت پہلے کی طرح جاری رہے گی۔

نہیں ملی راحت، دلی میٹرو کا سفر آج سے پھر مہنگا، جانیں کیا ہے نیا کرایہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز