ہولی کے دن ڈھائی بجے تک نہیں چلے گی دہلی میٹرو– News18 Urdu

ہولی کے دن ڈھائی بجے تک نہیں چلے گی دہلی میٹرو

دہلی میٹرو کی ایرپورٹ ایکسپریس سمیت تمام لائنوں پر ہولی کے دن پیر کو دوپہر ڈھائی بجے تک ٹرینیں نہیں چلیں گی۔

Mar 10, 2017 06:19 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 06:19 PM IST

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی ایرپورٹ ایکسپریس سمیت تمام لائنوں پر ہولی کے دن پیر کو دوپہر ڈھائی بجے تک ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ دہلی میٹرو کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ 13 مارچ کے دن ایر پورٹ سروس سمیت تمام میٹرو لائنوں پر ٹرینیں ڈھائی بجے کے بعد چلیں گی اور اس کے بعد وہ عام دنوں کی طرح مقررہ وقت تک چلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو تمام میٹرو فیڈر بس سروس دن بھر بند رہیں گی اور وہ کسی بھی روٹ پر نہیں چلیں گی۔

ہولی کے دن ڈھائی بجے تک نہیں چلے گی دہلی میٹرو