حوالہ لین دین کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے وزیر ستیندر جین سے 8 گھنٹوں تک سی بی آئی کی پوچھ گچھ

Jun 01, 2017 09:07 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 09:07 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین سے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں آج 8 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ یہ پوچھ گچھ ان پر حوالہ کاروبار کے الزام کے معاملہ میں کی گئی ہے۔ ستیندر جین پر کئی شیل کمپنیاں بنا کر حوالہ لین دین کرنے کا الزام ہے۔ سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر کپل مشرا نے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین پر 300 کروڑ کی دواسازی کے گھوٹالہ کا الزام لگایا تھا۔

اس سے پہلے اے سی بی نے دہلی حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا کی شکایت پر کارروائی کی۔ اے سی بی کی چھاپہ ماری کے بارے میں دہلی سرکار کے وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے سے جب سوال کیا گیا تو وہ غصے میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے ماری کریں ڈرامہ نہ کریں۔

حوالہ لین دین کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے وزیر ستیندر جین سے 8 گھنٹوں تک سی بی آئی کی پوچھ گچھ

کپل مشرا نے اپنی شکایت میں دعوی کیا تھا کہ دہلی کے تین اسپتالوں کے ڈائریکٹرس نے کہا تھا کہ انہیں ادویات کی ضرورت نہیں ہے، تب بھی انہیں ادویات مہیا کرائی گئیں۔ اس میں گرو تیج بہادر (جی ٹی بی)اسپتال اور راجیو گاندھی اسپتال جنک پوری شامل ہیں۔ یہاں پر دوائوں کے ایکسپائر ہونے کے شک پر جانچ چل رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اے سی بی کو جانچ کرنے کا پورا حق ہے ، لیکن جانچ کرکے حقیقت لوگوں کے سامنے لائے۔ منگل کو بی جے پی لیڈر وجندر گپتا نے بھی دہلی اسمبلی میں اسپتالوں میں ادویات کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اس کے بعد کپل مشرا نے دواسازی کے گھوٹالہ سے وابستہ پوسٹر اسمبلی میں لہرایا، جس کے بعد انہیں اسمبلی سے باہر کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز