دہلی کارپوریشن کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو دھچکا، ایک پرآپ، ایک پر کانگریس فاتح

May 23, 2017 01:26 PM IST | Updated on: May 23, 2017 01:26 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں میں 28دن قبل شاندار جیت درج کرنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کو زبردست دھچکا لگا ہے ۔ دو وارڈوں کے لئے ہوئے انتخاب میں ایک وارڈ میں کانگریس اور ایک میں عام آدمی پارٹی کو فتح حاصل ہوئی ہے ۔ تینوں کارپوریشنوں کے 26اپریل کو آئے نتائج میں بی جے پی کو 270 میں سے 181 وارڈوں میں فتح حاصل ہوئی تھی اور اس نے تینوں کارپوریشنوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ آج آئے نتائج میں بی جے پی دونوں سیٹوں پر ہار گئی ۔ موج پور وارڈ میں تووہ تیسرے نمبر پر رہی ۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے موج پور اور شمالی میونسپل کارپوریشن کے سرائے پیپل تھلا وارڈ وں کے انتخابات ایک ایک امیدوار کے انتقال کے بعد 23اپریل کو ملتوی کردئے گئے تھے۔

سرائے پیپل تھلا میں کانگریس کے مکیش گوئل نے بی جے پی کے منگت رام شرما کو 2743ووٹوں سے ہرایا۔ مسٹر گوئل کو 10946 اور مسٹر شرما کو 8203ووٹ ملے ۔موج پور سے عام آدمی پارٹی کی ریشما نے کانگریس کی ریکھا کو 699ووٹوں سے شکست دی ۔ریشما کو9374 اور ریکھا کو 8675 ووٹ ملے ۔

دہلی کارپوریشن کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو دھچکا، ایک پرآپ، ایک پر کانگریس فاتح

علامتی تصویر: فوٹو، گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز