دہلی این سی آر میں آندھی، ہریانہ کے کئی علاقوں میں بجلی غائب

دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں موسم ایک بار پھر سے بگڑ گیا ہے۔ جمعرات شام 5:45 بجے دہلی، این سی آر اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں دھول بھری آندھی آئی۔ ہریانہ کے جھججر میں بارش بھی ہورہی ہے۔

May 17, 2018 07:01 PM IST | Updated on: May 17, 2018 07:01 PM IST

دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں موسم ایک بار پھر سے بگڑ گیا ہے۔ جمعرات شام 5:45 بجے دہلی، این سی آر اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں دھول بھری آندھی آئی۔ ہریانہ کے جھججر میں بارش بھی ہورہی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندازہ ہے۔ مغربی علاقوں میں موسم خراب ہونے کے سبب دہلی این سی آر کے موسم میں اس طرح کی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے، سکم، جھارکھنڈ، بہار، مشرقی اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، ساحلی آندھرا پردیش، ، کرناٹک کے داخلی علاقے، تمل ناڈو، کیرل اور لکشدیپ میں کچھ جگہوں پر آندھی آنے کا پورا خدشہ ہے جبکہ مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے کچھ مقامات پر جمعرات کو دھول بھری آندھی آسکتی ہے۔

دہلی این سی آر میں آندھی، ہریانہ کے کئی علاقوں میں بجلی غائب

Loading...

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی پاکستان اور افغانستان کے اوپر مغربی علاقے میں بہائو کی صورتحال ہے، اس کے سبب دھول بھری آندھی اور تیز بارش کے آثار نظر آرہے ہیں۔ ساحلی علاقوں میں مچھواروں کو سمندر سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات سے ملی اطلاعات کے مطابق بحر عرب میں سائیکلون تیز ہوچکا ہے۔ گجرات کے سبھی بندرگاہوں پر سگنل لگا دیئے گئے ہیں۔ مغرب کا اثر دہلی این سی آر میں بھی دیکھنے کو مل سکتاہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز