دہلی : خود کو ناگا بابا بتانے والے روی گری کو پولیس نے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کیا گرفتار

دہلی پولیس نے خود کو ناگا بابا بتانے والے روی گری مہاراج کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

Jul 08, 2018 01:08 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 01:08 PM IST

دہلی : دہلی پولیس نے خود کو ناگا بابا بتانے والے روی گری مہاراج کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ایک خاتون وکیل کی شکایت پر بابا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ تیس ہزاری کورٹ میں پیشہ سے وکیل خاتون نے مہاراج کے خلاف فون پر فحش باتیں کرنے اور فحش پیغامات بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ خود ساختہ بابا کا مراد آباد ، الور ، ہری دوار اور رشی کیش میں آشرم ہے۔ خاتون نے پولیس میں درج اپنی شکایت میں کہا ہے کہ روی گری نے اس کے اہل خانہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی شادی کیلئے ایک اچھا لڑکا تلاش کرے گا۔ اسی حیلہ سے وہ اس کے گھر آنے جانے لگا اور اس سےبات کرنے لگا۔

دہلی : خود کو ناگا بابا بتانے والے روی گری کو پولیس نے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کیا گرفتار

فائل فوٹو

متاثرہ کا الزام ہے کہ بابا رفتہ رفتہ اس سے غلط طریقہ سے بات کرنے لگا ۔ خاتون کے مطابق اس کے ذریعہ کئی مرتبہ اعتراض کئے جانے کے بعد بھی بابا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ، جس کے بعد متاثرہ نے حوض قاضی تھانہ میں ملزم بابا کے خلاف دفعہ 354 ، 506 ، 509 ، 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا ہے۔ آج بابا کو دہلی پولیس نے گرفتار کرکے تہاڑ جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز