یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی ، دہلی پولیس کو آئی کال ، اے ٹی ایس جانچ میں مصروف

آنند کمار نے کہا کہ جیسے ہی فون آیا، دہلی پولس نے اتر پردیش پولس کو اس کی اطلاع دی۔ اس معاملے کی تحقیقات میں، دہلی پولیس کے ساتھ، انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کو بھی لگایا گیا ہے۔

Aug 18, 2017 12:43 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 12:43 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے دھمکی دی گئی ہے۔ ریاست کے اضافی ڈائریکٹر جنرل ( قانون و انتظام) آنند کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ' یو این آئي ' کو بتایا کہ یہ دھمکی دہلی پولس کنٹرول روم کو انٹرنیٹ وائس کال کے ذریعہ موصول ہوئی تھی۔ مسٹر آنند کمار نے کہا کہ جیسے ہی فون آیا، دہلی پولس نے اتر پردیش پولس کو اس کی اطلاع دی۔ اس معاملے کی تحقیقات میں، دہلی پولیس کے ساتھ، انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کو بھی لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی دھمکی دینے والے کا پتہ چل جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی سکیورٹی چاق و چوبند ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس کو توسیع دی جائے گی۔ واضح رہے ہے کہ کل دہلی پولس کے کنٹرول روم میں، مسٹر یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی کا فون آیا۔ اس کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہيں۔

یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی ، دہلی پولیس کو آئی کال ، اے ٹی ایس جانچ میں مصروف

تصویر: فیس بک

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز