سنندا پشکر قتل کیس میں دہلی پولیس کو آٹھ ہفتوں میں فردجرم داخل کرنے کی ہدایت

Sep 21, 2017 07:48 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 07:48 PM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پشکر کی موت کے تعلق سے دہلی پولیس کو آٹھ ہفتہ کے اندر حتمی رپورٹ یا فردجرم داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سونندا پشکر معاملہ کی آج سماعت کے دوران دہلی پولیس نے عدالت سے اس معاملہ میں شامل لوگوں سے مزید پوچھ گچھ کیلئے نئی تکنیک ’سائکو اینالیسس‘ کا استعمال کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے اس درخواست پر تفتیشی افسر سے ایک ایسا حلف نامہ دائر کرنے کو کہا جس میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے میں مزید تاخیر نہ ہو اور کہا کہ یہ 26 اکتوبر تک داخل کیا جائے۔

ہائی کورٹ اس سے پہلے معاملے کی تفتیش میں ہورہی تاخیر پر دہلی پولیس سے ناراضگی ظاہر کرچکی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حادثہ 2014میں ہوا تھا اور اب تک پولیس نے اس کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

سنندا پشکر قتل کیس میں دہلی پولیس کو آٹھ ہفتوں میں فردجرم داخل کرنے کی ہدایت

خیال رہے کہ جنوبی دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل لیلا کے کمرہ نمبر 354میں سونندا پشکر 17جنوری 2014کو مردہ پائی گئی تھیں اسی مہینہ چار ستمبر کو دہلی پولیس کے حکام کی ایک ٹیم نے ہوٹل کے اس کمرہ کا معائنہ کیا تھا۔سونندا کی موت کے بعد سے ہی یہ کمرہ بند تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے منیجمنٹ کی اس عرضی پر کہ کمرہ بند ہونے کی وجہ سے بڑا نقصان ہورہا ہے 12ستمبر کو کمرہ کھولنے کی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز