انڈین مجاہدین کا مبینہ کارکن عارض خان عرف جنید گرفتار ، بٹلہ ہاوس انکاونٹر میں بھی شامل رہنے کا الزام

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکن عارض خان (جنید) کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کو چار دن پہلے ہندوستان - نیپال سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

Feb 14, 2018 03:08 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 03:08 PM IST

نئی دہلی : دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکن عارض خان (جنید) کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کو چار دن پہلے ہندوستان - نیپال سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق جنید کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار جنید پر جامعہ نگر علاقہ میں 13 ستمبر 2008 کو ہوئے بٹلہ ہاوس انکاونٹر میں بھی شامل ہونے کا الزام ہے ۔ انکاونٹر کے بعد تقریبا گزشتہ دس سالوں سے وہ مفرور تھا ۔ این آئی اے کی طرف سے اس پر 10 لاکھ روپے اور دہلی پولیس کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

انڈین مجاہدین کا مبینہ کارکن عارض خان عرف جنید گرفتار ، بٹلہ ہاوس انکاونٹر میں بھی شامل رہنے کا الزام

علامتی تصویر

جنید اترپردیش کے اعظم گڑھ کا رہنے والا ہے ۔ جنید پر احمد آباد، جے پور اور دہلی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بم دھماکے کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز