رادھے ماں کو ایس ایچ او کی کرسی دینے کے معاملہ کی جانچ کے احکامات– News18 Urdu

رادھے ماں کو ایس ایچ او کی کرسی دینے کے معاملہ کی جانچ کے احکامات

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے مشرقی دہلی میں شاہدرہ ضلع کے وویک وہار تھانہ میں متنازع رادھے ماں کو ایس ایچ او کی کرسی پر بٹھائے جانے کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔

Oct 05, 2017 09:14 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 09:14 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے مشرقی دہلی میں شاہدرہ ضلع کے وویک وہار تھانہ میں متنازع رادھے ماں کو ایس ایچ او کی کرسی پر بٹھائے جانے کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔ دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے چیف افسر اور خصوصی پولیس کمشنردیپیندر پاٹھک نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی پولیس کمشنر کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ وویک وہار تھانہ ایس ایچ او سنجے شرما کا برتاؤ بادی النظر میں نامناسب پایا گیا ہے اس لئے انھیں لائن حاضر کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ پاس کے ایک دیگر تھانہ علاقہ کے چار پانچ پولیس جوانوں کا بھی برتاؤ نامناسب پائے جانے پر انھیں بھی لائن حاضر کیا گیا ہے ۔

یہ معاملہ نوراتر کے مہا اشٹمی کے دن کا ہے ۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تصویر میں رادھے ماں تھانہ ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھی ہیں اور مسٹر شرما پاس ہی گلے میں رادھے ماں کی چنی ڈالے کھڑے ہیں اورمیز پر گلاب کے پھول بکھرے ہوئے ہیں ۔ تصویر میں دیگر پولیس جوان بھی ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں ۔

رادھے ماں کو ایس ایچ او کی کرسی دینے کے معاملہ کی جانچ کے احکامات

سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تصویر میں رادھے ماں تھانہ ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھی ہیں اور مسٹر شرما پاس ہی گلے میں رادھے ماں کی چنی ڈالے کھڑے ہیں اورمیز پر گلاب کے پھول بکھرے ہوئے ہیں ۔

Loading...

Loading...