دہلی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ چلتی بس میں چھیڑ چھاڑ، کیس درج ، مدد مانگنے پر بھی کوئی نہیں آیا سامنے

دارالحکومت میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کی ایک طالبہ نے ادھیڑ عمرکےشخص کے خلاف چلتی بس میں چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکات کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔

Feb 12, 2018 11:37 AM IST | Updated on: Feb 12, 2018 11:37 AM IST

نئی دہلی : دارالحکومت میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کی ایک طالبہ نے ادھیڑ عمرکےشخص کے خلاف چلتی بس میں چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکات کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی یو ساؤتھ کیمپس کے ایک کالج سے بی اے آخری سال کی طالبہ نے الزام لگایا کہ بس میں اس کی بغل والی سیٹ پر بیٹھے ایک شخص نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس کے حساس اعضاء کو چھوا ۔ اس دوران لڑکی نے مدد کی اپیل بھی کی لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔

طالبہ نے اس شخص کی طرف سے کی گئی حرکت کا ویڈیو بھی بنایا ہے۔ خواتین کمیشن کی ثالثی کے بعد وسنت وہار تھانے میں اس سلسلہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ یہ واقعہ سات فروری کا ہے اور ہفتہ کودیر شام رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دہلی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ چلتی بس میں چھیڑ چھاڑ، کیس درج ، مدد مانگنے پر بھی کوئی نہیں آیا سامنے

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز