ایم سی ڈی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری، لیفٹننٹ گورنر، وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے دیا ووٹ

Apr 23, 2017 08:59 AM IST | Updated on: Apr 23, 2017 09:59 AM IST

نئی دہلی۔  دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گئی۔ تینوں کارپوریشنوں کے کل 272 وارڈ ہیں۔ شمالی کارپوریشن کے سرائے پيپل ٹھلا اور مشرقی کارپوریشن کے موج پور وارڈ کے ایک ایک امیدوار کی موت ہو جانے کی وجہ سے ان دونوں ورڈوں پر الیکشن بعد میں هوگا۔ کل 270 ورڈوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ پولنگ پرامن اور منصفانہ طور پر کرائے جانے کے لئے دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے 56 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ بہت سے بوتھوں پر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ووٹر کھڑے نظر آئے۔ دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی پڑ رہی ہے لیکن کل شام موسم میں اچانک تبدیلی سے پولنگ میں ووٹروں کی بڑی تعداد کے حصہ لینے کی امید ہے۔

دہلی میں کل ایک کروڑ 34 لاکھ 23 ہزار 783 ووٹر ہیں. مرد ووٹروں کی 7315995 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 5893418 ہے۔ دیگر ووٹر 793 ہیں۔ تقریباً ایک لاکھ ملازمین 13 ہزار 141 پولنگ مراکز پر ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔ دہلی میں 799 حساس اور 208 انتہائی حساس پولنگ مراکز ہیں۔ یہاں سیکورٹی کے مزید چاق چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک پولنگ مرکز کو مثالی پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہلی کے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کل کہا تھا کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نئے نوجوان ووٹروں کی پولنگ کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی مہم کے تحت الیکشن کمیشن نے ان کے لئے گلاب کاپھول اور چاکلیٹ جیسے تحفے کا اہتمام کیا ہے۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد تقریباً 25 ہزار ہے۔

ایم سی ڈی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری، لیفٹننٹ گورنر، وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے دیا ووٹ

شمالی اور جنوبی کارپوریشن میں 104-104 وارڈوں پر پولنگ ہوگی جبکہ مشرقی دہلی کے 64 وارڈوں میں سے 63 پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

تینوں کارپوریشنوں میں کل 2537 امیدوار میدان میں ہیں۔ سب سے زیادہ 1004 امیدوار شمالی دہلی کارپوریشن سے ہیں۔ جنوب میں 985 اور مشرقی میں 548 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جنوبی کارپوریشن میں سب سے زیادہ 5209897 ووٹر ہیں۔ شمالی کارپوریشن میں 5008563 اور مشرقی کارپوریشن میں 3205323 ووٹر ہیں۔ کارپوریشن کے انتخابات میں پہلی بار سہ رخی مقابلہ ہے۔ اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان اہم مقابلہ ہوا کرتا تھا لیکن عام آدمی پارٹی (آپ) کے میدان میں آنے سے اس بار سہ رخی مقابلہ ہے۔

kejri vote

  دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر منیش سسودیا نے آج صبح میونسپل انتخابات کے لئے اپنے علاقے کے پولنگ مرکز پر جاکر اپنے ووٹ ڈالے۔ مسٹر بیجل نے گریٹر کیلاش پارٹ ٹو کی پولنگ مرکز پر جاکر ووٹ دیا۔ ان كے ساتھ ان کی بیوی بھی تھی۔ مسٹر کیجریوال اور مسٹر سسودیا نے بھی خاندان سمیت اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز