رابعہ گرلز اسکول تنازع : دہلی خواتین کمیشن نے اسکول کو نوٹس بھیج کر طلب کیا جواب

دہلی خواتین کمیشن نے بلیماران میں ایک اسکول میں فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے بچوں کو بیسمنٹ میں بند کرنے کی میڈیا رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نوٹس بھیج کر 17جولائی تک جواب داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔

Jul 11, 2018 09:54 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 09:54 PM IST

دہلی خواتین کمیشن نے بلیماران میں ایک اسکول میں فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے بچوں کو بیسمنٹ میں بند کرنے کی میڈیا رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نوٹس بھیج کر 17جولائی تک جواب داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔ یہ معاملہ منگل کا ہے۔ میڈیا میں خبر یں آئی تھیں کہ چار اور پانچ برس کی تقریباََ 59بچیوں کو اسکول نے فیس جمع نہیں کرنے پر تقریباََ پانچ گھنٹے تک گرمی میں اسکول کے بیسمنٹ میں بند کردیا تھا۔

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ان رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو دہلی پولیس اور محکمہ تعلیم کو نوٹس جاری کیا۔ کمیشن نے پولیس اور محکمہ تعلیم سے متعلقہ تمام حقائق اور ان کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے بارے میں معلوم کیا ہے اور 17جولائی تک جواب داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ یہ معاملہ روشنی میں آنے پر دہلی پولیس نے جوینائل بورڈ قانون کی دفعہ 75اے کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

رابعہ گرلز اسکول تنازع : دہلی خواتین کمیشن نے اسکول کو نوٹس بھیج کر طلب کیا جواب

وزیراعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا کل اسکول کا دورہ کریں گے۔ مسٹر سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ اس واقعہ سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ مسٹر سسودیا ، جن کے پاس محکمہ تعلیم بھی ہے، اسکول کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔بچوں کے والدین کا الزام ہے کہ بیسمنٹ کے باہر کنڈی لگا دی گئی تھی اور بچیوں کو کھانا تو دور پینے کے لئے پانی تک نہیں دیا گیا۔ والدین نے کہاکہ جب بیسمنٹ کا دروازہ کھولا گیا تو بچیاں نیچے بیٹھی ہوئی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس معاملہ میں اسکول منیجمنٹ کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے سکا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز