یوپی میں شراب بندی کے لئے عورتوں نے کھولا مورچہ ، کئی اضلاع میں مظاہرہ

Apr 02, 2017 03:34 PM IST | Updated on: Apr 02, 2017 03:34 PM IST

لکھنئو۔ اتر پردیش میں شراب بندی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ پوروانچل اور مغربی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں یہ مانگ بڑھ رہی ہے۔ وارانسی سے لے کر مغربی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں کہیں شراب کی دکانوں میں توڑ پھوڑ ہو رہی ہے تو کہیں آگ لگائی جا رہی ہے۔ زیادہ تر جگہ اس احتجاج کی قیادت خواتین ہی کر رہی ہیں۔ شراب بندی کی مانگ کو لے کر کئی تنظیمیں بھی میدان میں اتر آئی ہیں۔ ان میں باندا کی ناری انصاف سینا نے بھی آواز بلند کی ہے۔ سینا نے سی ایم کو میمورنڈم بھیج کر جلد اس پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مطالبہ ہے کہ خواتین اور بچوں کے مستقبل کے لئے شراب بندی کا قانون بنے۔ سینا کی کمانڈرورشا بھارتی کی قیادت میں وزیر اعلی یوگی کو بھیجے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکمہ مضبوط کارروائی کرتے ہوئے شراب کے بیچنے پر پابندی عائد کرے۔

یوپی میں شراب بندی کے لئے عورتوں نے کھولا مورچہ ، کئی اضلاع میں مظاہرہ

ہاپوڑ میں شراب کے ٹھیکے میں خواتین نے آگ لگا دی۔ وہیں امروہہ میں پولیس لائن کے راستے پر شراب کی دکان کو لے کر خواتین نے ہنگامہ کیا۔ اس دوران شراب کی دکان میں توڑ پھوڑ کر روڈ جام کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز