یوپی میں دینی مدارس سے فارغ طلبا کو یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کا مطالبہ

Jul 20, 2017 06:42 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 06:42 PM IST

الہ آباد۔ یو پی میں دینی مدارس سے فارغ طلبا کا داخلہ ریاست کی  مختلف یونیورسٹیوں میں یقینی بنانے کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے ۔ یو پی میں عالمی سطح کے کئی  دینی مدارس موجود  ہیں لیکن یہاں سے فارغ طلبا کو اعلیٰ عصری تعلیم  گاہوں میں داخلہ نہیں مل پاتا ہے ۔اسٹو ڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا نے دینی مدارس کے طلبا کے لئے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایس آئی او نے اقلیتی تعلیمی اداروں کا قیام ، تعلیم کی نجکاری، سر کاری اسکولوں کے گرتے معیار اور دینی مدارس کے طلبا کے یونیورسٹیوں میں داخلے کو اپنی مہم کا حصہ بنایا ہے ۔ تنظیم کو اس بات کی امید  ہے کہ ریاستی حکومت ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریگی ۔

یو پی میں سب سے زیادہ دینی مدارس موجود  ہیں۔ ان مدارس میں کئی عالمی شہرت یافتہ دینی مدارس  بھی شامل ہیں ، جہاں طلبا کو اعلیٰ دینی تعلیم دی جاتی ہے ۔ لیکن دینی مدارس سے فارغ طلبا  ریاست کی یو نیورسٹیوں میں داخلے سے محروم رہتے ہیں ۔ مسلم طلبا کی نمائندہ تنظیم ’ اسٹو ڈنٹس اسلامک آرگنا ئزیشن  آف انڈیا ‘ نے یو پی میں دینی مدارس کے طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کی مہم شروع کی ہے ۔

یوپی میں دینی مدارس سے فارغ طلبا کو یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کا مطالبہ

تنظیم نے تعلیم کی نجکاری کی سخت مخالفت کی ہے ۔ ایس آئی او کا کہنا ہے کہ سر کاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار دن بہ دن گرتا جا رہا ہے ۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سر کاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے اوران اسکولوں کے بارے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حالیہ  فیصلے کو فوری طور سے نافذ کیا جائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز