راجدھانی دہلی میں ڈینگو اور چکن گونیا کے معاملات میں اضافہ

راجدھانی میں ڈینگو اور چکن گونیا کے قہر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران ڈینگو کے 240اور چکن گونیا کے 53نئے معاملے سامنے آئے ہیں

Sep 04, 2017 08:02 PM IST | Updated on: Sep 04, 2017 08:02 PM IST

نئی دہلی: راجدھانی میں ڈینگو اور چکن گونیا کے قہر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران ڈینگو کے 240اور چکن گونیا کے 53نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کارپوریشن کی طرف سے آج یہاں جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں اس برس ڈینگو کے مجموعی طورپر 1185مریض سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے دہلی کے 604اور دیگر ریاستوں کے 581ہیں۔ اس برس ڈینگو سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں 240نئے مریضوں میں سے 78معاملات تینوں کارپوریشن میں درج کئے گئے جبکہ 169دیگر علاقوں سے وابستہ تھے۔ پچھلے سال اس دوران دو لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ 502معاملے دہلی کے اور 269دیگر ریاستوں سے وابستہ تھے۔

راجدھانی دہلی میں ڈینگو اور چکن گونیا کے معاملات میں اضافہ

چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد ہفتہ کے دوران بڑھ کر 392ہوگئی ۔ اس میں دہلی کے 238مریض ہیں ملیریا کے بھی قہر میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملیریا کے 82نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی مجموعی متاثرین کی تعداد 592ہوگئی جن میں دہلی کے 275مریض ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز