سلمان خورشید کی بھگوان رام کی آرتی کرنے والی ویڈیو وائرل ، علما نے کہا : توبہ کرکے دوبارہ کلمہ پڑھیں

Oct 29, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 12:50 PM IST

سنبھل : یو پی اے حکومت میں وزیر قانون رہ چکے سلمان خورشید کی ایک پروگرام میں بھگوان رام کی آرتی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ اس کی وجہ سے جہاں علما نے سلمان خورشید کو توبہ اور پھر سے کلمہ پڑھنے کی تلقین کی ہے ، وہیں لوگ نے بھی اس کی سخت تنقید کی ہے ۔

خیال رہے کہ سلمان خورشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ کلکی مہوتسو کے دوران بھگوان رام کی آرتی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیوبند کے مفتی طارق قاسمی نے سلمان خورشید کو توبہ کرنے کیلئے کہا ہے ۔

سلمان خورشید کی بھگوان رام کی آرتی کرنے والی ویڈیو وائرل ، علما نے کہا : توبہ کرکے دوبارہ کلمہ پڑھیں

ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں کسی اور کی عبادت نہیں کی جاسکتی ۔ اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو اسے اسلام سے باہر کردیا جائے گا ۔ دیوبند کے علما نے اسے صحیح  فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسلام سے خارج ہونے کے بعد پھر سے کلمہ پڑھنے کے بعد اسلام میں داخل ہونے کی بات کہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز