پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے: نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا

جموں۔ جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

Jun 13, 2018 03:43 PM IST | Updated on: Jun 13, 2018 03:43 PM IST

جموں۔  جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شرارتوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں بدھ کے روز یہاں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی بی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا ’ہم نے رمضان المبارک کے مہینے کو دیکھتے ہوئے دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کی (پاکستان کی) سمجھ میں نہیں آتا ہے۔ وہ 1965، 1971 اور کرگل کا جنگ دیکھ چکا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے‘۔ کویندر گپتا نے کہا کہ پاکستان کی شرارتوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’دیش کی ایکتا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم ملک کی ایکتا کو لیکر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے ہیں۔  ہمارے سیکورٹی کے جوان ہمیشہ صبر وتحمل سے کام لیتے ہیں۔ لیکن اگر پاکستان کی طرف سے شرارت ہوتی ہے تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا‘۔

پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے: نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا

جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا: فائل فوٹو۔

نائب وزیر اعلیٰ جو کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نیت شروع سے ہی خراب رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’پاکستان کی نیت شروع سے ہی خراب رہی ہے۔ لیکن ان کی ہی طرف سے ایک گذارش آئی تھی کہ سیز فائر آگے بڑھایا جائے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اس قابل نہیں ہے‘۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز