ہریانہ : ڈیرہ سچا سودا کے حامیوں کی غنڈہ گردی ، نیوز 18 کے ٹیم پر کیا جان لیوا حملہ ، پولیس بنی تماشائی

سادھوی جنسی استحصال کیس میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد ڈیرہ حامی بوکھلا گئے ہیں ۔

Aug 27, 2017 02:58 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 03:07 PM IST

نئی دہلی : سادھوی جنسی استحصال کیس میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد ڈیرہ حامی بوکھلا گئے ہیں ۔ سرسا میں کوریج کے لئے گئی نیوز 18 کی ایک ٹیم پر ڈیرہ کے حامیوں نے حملہ کردیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی ۔

ڈیرہ حامیوں نے نیوز 18 ٹیم کے ڈرائیور اور کیمرہ مین کی پٹائی کردی اور گاڑی کو لوٹ کر فرار ہوگئے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ پولیس تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔ تاہم چند گھنٹوں کے بعد پولیس نے ڈیرہ حامیوں کے ذریعہ لوٹی گئی نیوز 18 کی گاڑی کو برآمد کرلیا ۔ اس دوران ڈیرہ کے حامیوں نے نیوز 18 کے صحافیوں کا تعاقب بھی کیا ، لیکن کسی طرح وہ اپنی گاڑیوں کو بھگا کر ان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ہریانہ : ڈیرہ سچا سودا کے حامیوں کی غنڈہ گردی ، نیوز 18 کے ٹیم پر کیا جان لیوا حملہ ، پولیس بنی تماشائی

ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم کو قصور وار قرار دئے جانے کے بعد سے ہی میڈیا ڈیرہ حامیوں کے نشانے پر ہے۔ موقع ملتے ہی ڈیرہ کے حامی ذرائع ابلاغ پر حملے کر رہے ہیں۔ پولیس اور فوج کی موجودگی میں وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز