دہلی : دوارکا میں واقع ہوٹل میں لگی آگ ، بال بال بچے مہندر سنگھ دھونی

Mar 17, 2017 10:40 AM IST | Updated on: Mar 17, 2017 10:40 AM IST

نئی دہلی : دہلی کے دوارکا میں ایک ہوٹل میں جمعہ صبح آگ لگ گئی ۔ اس ہوٹل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور جھارکھنڈ کی کرکٹ ٹیم بھی ٹھہری ہوئی تھی ۔ تاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔

جھارکھنڈ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے نیوز 18 کو بتایا کہ ہوٹل میں صبح تقریبا 5 بجے آگ لگ گئی ۔  ہمارے کپتان دھونی بھی ٹیم کے ساتھ تھے ۔ تاہم کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا ہم لوگ میچ کھیلنے کے لئے میدان بھی پہچ گئے تھے ، لیکن میچ کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے ہم لوگ اب دوسرے ہوٹل میں ٹھہریں ۔

دہلی : دوارکا میں واقع ہوٹل میں لگی آگ ، بال بال بچے مہندر سنگھ دھونی

Pic : ANI News

وجے ہزارے ٹرافی میں جمعہ کو جھارکھنڈ اور بنگال کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا ۔ صبح تقریبا 5 بجے نزدیک یں واقع ایک مال میں لگی آگ اس ہوٹل تک پہنچ گئی ۔ اب میچ جمعہ کی جگہ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز