گرمیت رام رحیم کا قریبی دلاور انساں گرفتار ، منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا مل سکتا ہے سراغ

Sep 15, 2017 01:04 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 01:04 PM IST

چنڈی گڑھ : سادھوی آبروریزی کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید گرمیت رام رحیم کے قریبی دلاور انساں کو پنچ کولہ او رگوہانا سٹی پولیس نے گوہانا آدرش نگر سے اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دلاور کی اہلیہ پوجا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پنچ کولہ پولیس دونوں کو دیر شام پوچھ تاچھ کیلئے اپنے ساتھ گوہانا سے پنچ کولہ لے کر گئی ہے۔ ملزم دلاور پر غداری ، تشدد بھڑکانے اور رام رحیم کو بھگانے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔ ملزم کو آج عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

گرمیت رام رحیم کا قریبی دلاور انساں گرفتار ، منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا مل سکتا ہے سراغ

غور طلب ہے کہ سادھوی آبروریزی کیس میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو قصور وار قرار دئے جانے کے بعد سے ہی دلاور انساں روپوش ہوگیا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ پولیس کو دلاور سے رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے بابت معلومات مل سکتی ہیں۔ ہنی پریت رام رحیم کو سزا ملنے کے بعد سے روپوش ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 25 اگست کو پنچ کولہ کی سی بی آئی عدالت نے سادھوی آبروریزی کیس میں رام رحیم کو قصوروار قرار دیا تھا ، جس کے بعد اس کے حامیوں نے جم کر ہنگامہ کیا تھا اور گئی گاڑیوں اور اداروں کو نذر آتش کردیا تھا۔ تشدد میں درجنوں افراد کی موت بھی ہوگئی تھی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز