عام آدمی پارٹی میں رسہ کشی جاری: دلیپ پانڈے نے کمار وشواس پر سادھا نشانہ

Jun 14, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 03:17 PM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے درمیان جاری رسہ کشی کم ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ تازہ تنازع کمار وشواس اور دلیپ پانڈے کے درمیان سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس کوراجستھان کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی کے سابق انچارج پانڈے نے آج ٹوئٹ کرکے لکھا ’’بھیا آپ کانگریسیوں کو خوب گالی دیتے ہو، لیکن کہتے ہو کہ راجستھان میں وسندھرا کے خلاف نہیں بولیں گے ، ایسا کیوں‘‘۔ پانڈے نے دہلی کے کارپوریشن الیکشن میں پارٹی کو ہونے والی بری شکست کے بعد انچارج کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔

کمار وشواس پر حملہ کرنے والے پانڈے عام آدمی پارٹی کے پہلے رہنما نہیں ہیں ۔ اس سے پہلے اوکھلا سے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے کمار وشواس پر سنگین الزامات لگائے تھے او رپارٹی نے انہیں معطل کردیا تھا۔ کمار وشواس نے پچھلے دنوں دہلی میں راجستھان کے عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں واضح کردیا گیا تھا کہ راجستھان میں پارٹی کے کسی بھی بڑے لیڈر کی تصویر نہیں لگائی جائے گی۔ کمار وشواس نے اشاروں میں راجستھان یونٹ کو پارٹی کے بنیادی اصولوں پر لوٹنے کے لئے کہا تھا ۔ انہوں نے لیڈروں کو نصیحت کرتے ہوئے وسندھرا راجے سمیت کسی بھی لیڈر کے خلاف تبصرہ نہیں کرنے کے لئے کہا تھا۔

عام آدمی پارٹی میں رسہ کشی جاری: دلیپ پانڈے نے کمار وشواس پر سادھا نشانہ

کمار وشواس: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز