مشن 2019 کیلئے ڈمپل یادو متحرک ، ابھی سے رات دن ایک کر دیں کارکنان

Apr 09, 2017 07:42 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 07:42 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمان ڈمپل یادو نے آج کہا کہ کارکن اسمبلی انتخابات میں شکست سے سبق لیتے ہوئے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں ابھی سے جٹ جائیں۔ پارٹی دفتر میں منعقد ایس پی کی خواتین شاخ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں شکست سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے سبق ضرور لیا جا سکتا ہے۔ ہم لوگوں کو 2019 کے انتخابات کے لیے پوری طاقت لگا دینی ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتی جا سکیں۔ آئندہ 15 اپریل سے پارٹی کی ممبر شپ مہم شروع ہو رہی ہے جس میں سبھی کو بڑھ چڑھکر حصہ لینا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کو جملےبازی کا ماہر قرار دیتے ہوئے ایس پی صدر کی اہلیہ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کام کے بجائے جملےبازی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ریاست کے بھولے بھالے عوام نے ان پر اعتماد کیا اور اب عوام کی کسوٹی پر کھرا اترنے کی باری ان کی ہے۔ خواتین کو خاص طور سے بی جے پی کی جملےبازی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مشن 2019 کیلئے ڈمپل یادو متحرک ، ابھی سے رات دن ایک کر دیں کارکنان

انہوں نے کہا کہ ایس پی بوتھ سطح پر لڑکیوں کو فروغ دے گی۔ اس سے سیاست میں خواتین کی شراکت داری بھی بڑھے گی۔ ساتھ ہی انہیں سماجی طور پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ بوتھ لیول پر سرگرم دیکھ کر لوگ اپنی بیٹیوں کو کالج پڑھنے بھی بھیجیں گے۔ خواتین میٹنگ میں اگرچہ ایس پی صدر اکھلیش یادو، بانی ملائم سنگھ یادو اور ان کے بھائی شیوپال کی غیر موجودگی موضوع بحث بنی رہی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز