چیمپئنز ٹرافی: ٹیم انڈیا سے باہر ہوئے منیش پانڈے ، دنیش کارتک کو ملی جگہ

May 18, 2017 11:53 PM IST | Updated on: May 18, 2017 11:53 PM IST

نئی دہلی : منیش پانڈے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ان کی جگہ وکٹ کیپربلے باز دنیش کارتک کو شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ چیمپئنز ٹرافی اگلے مہینے انگلینڈ میں منعقد ہوگی۔

بی سی سی آئی نے بیان میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو زخمی منیش پانڈے کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم میں منتخب کیا ہے۔ پانڈے کو آئی پی ایل میں مشق کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی: ٹیم انڈیا سے باہر ہوئے منیش پانڈے ، دنیش کارتک کو ملی جگہ

(BCCI Photo)

کارتک نے اس سال آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں گجرات لائنز کی جانب سے 361 رنز بنائے، جس میں دو نصف سنچری شامل ہیں۔ آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے کھیل رہے پانڈے بدھ کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ہوئے ایلمنیٹر میچ میں چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔ اب وہ ٹیم انڈیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز