مسئلہ کشمیر : مذاکرات کار دنیشور شرما دو روزہ دورے پر جموں میں ، وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے کی ملاقات

مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر کے لئے تعینات کردہ مذاکرات کار دنیشور شرما نے جمعہ کے روز اپنے چار روزہ ’دورہ جموں وکشمیر‘ کا آغاز ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات سے کیا۔

Nov 24, 2017 08:31 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 08:31 PM IST

جموں: مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر کے لئے تعینات کردہ مذاکرات کار دنیشور شرما نے جمعہ کے روز اپنے چار روزہ ’دورہ جموں وکشمیر‘ کا آغاز ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات سے کیا۔ یہ رواں ماہ میں مسٹر شرما کا دوسرا دورہ جموں وکشمیر ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مذاکرات کار نے وزیر اعلیٰ کو ریاست میں اُن کے قیام کے دوران شیڈول کے بارے میں جانکاری دی۔ مذاکرات کار دنیشور شرما نے اپنے پہلے ’دورہ جموں وکشمیر‘ کے دوران قریب90 وفود اور بعض مین اسٹریم سیاسی لیڈران بشمول نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے ریاستی گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے گذشتہ ماہ دنیشور شرما کو ’مسئلہ کشمیر ‘ کے فریقین سے بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی۔

مسئلہ کشمیر : مذاکرات کار دنیشور شرما دو روزہ دورے پر جموں میں ، وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے کی ملاقات

مذاکرات کار دنیشور شرما

اس سے پہلے مرکز میں یو پی اے سرکار نے ’کشمیر‘ پر بات چیت کے لئے تین مذاکرات کاروں دلیپ پڈگاونکر، رادھا کمار اور ایم ایم انصاری کو تعینات کیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ وزیر داخلہ میں پیش کی تھی، تاہم قریب 6 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ان سفارشات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز