میرٹھ میں ریٹائرڈ کرنل کے گھر ملا ہتھیاروں کا ذخیرہ ، 2 لاکھ کارتوس بھی برآمد

Apr 30, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 07:28 PM IST

میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں ہفتہ دیر رات نیشنل شوٹر اور فوج کے سابق کرنل کے گھر ڈی آر آئی کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ کرنل کے گھر میں تقریبا ایک کروڑ روپے نقد اور نایاب جنگلی جانوروں کی کھالیں، کھوپڑی، سینگ اور محکمہ جنگلات سے وابستہ شوٹنگ کی 40 رائفل اور پستول سمیت تقریبا دو لاکھ کارتوس برآمد کئے گئے۔

کارروائی میں نایاب اور ممنوعہ جنگلی جانوروں کا تقریبا 117 کلو گوشت بھی برآمد ہوا۔ ٹیم سبھی چیزوں کو ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ بعد میں مقامی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ یہ کارروائی میرٹھ کے سول لائن علاقہ میںکی گئی ۔کارروائی کے دوران ٹیم نے گھر کے نوکروں اور جاننے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔ پتہ چلا ہے کہ نیل گائے کا شکار گزشتہ دنوں بہار میں کیا گیا تھا۔

میرٹھ میں ریٹائرڈ کرنل کے گھر ملا ہتھیاروں کا ذخیرہ ، 2 لاکھ کارتوس بھی برآمد

میرٹھ کے سول لائن کے علاقہ میں خاتون تھانہ کے سامنے ریٹائرڈ کرنل دویندر کمار کی کوٹھی ہے۔ کوٹھی نمبر 36/4 میں ان کا بیٹا پرشانت بشنوئی رہتا ہےجبکہ دویندر کمار خود یہاں بہت کم رہتے ہیں۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔

تاہم فی الحال اس سلسلہ میں ڈی آر آئی کا کوئی بھی افسر کچھ بولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدنی سے زیادہ جائیداد کا معاملہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ ڈی آر آئی کی ٹیم نے گھر کے اندر سے کئی اہم کاغذات بھی اپنے قبضے میں لیے ہیں ۔ اب پولیس پرشانت بشنوئی کی تلاش کر رہی ہے اور اس کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز