وائس چانسلر نے منفرد صلاحیت والے طلبہ کو ٹرائی سائیکل، ہیڈ فون، پین ڈرائیو تقسیم کئے

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی پالی ٹیکنک (بوائز) کے اسمبلی ہال میں منعقد ایک پروگرام میں منفرد صلاحیت والے طلبہ کو ٹرائی سائیکل، ہیڈفون، پین ڈرائیو اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔

Oct 08, 2017 04:57 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 04:57 PM IST

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی پالی ٹیکنک (بوائز) کے اسمبلی ہال میں منعقد ایک پروگرام میں منفرد صلاحیت والے طلبہ کو ٹرائی سائیکل، ہیڈفون، پین ڈرائیو اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ پروگرام یونیورسٹی کی ڈِس ایبلٹی یونٹ کے ذریعہ منعقد کیا گیا جس میں ایک کاؤنسلنگ سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ان کی ملاقات بہت سے ایسے کامیاب افسروں اور اہلکاروں سے  ہوئی ہے جو منفرد صلاحیت والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی ضروریات والے افراد کو سماج کی اصل دھارا میں ضم کیا جانا چاہئے، اور ان کے لئے سہولیات کومزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔

            ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن اور وائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر اسفر علی خاں نے خصوصی ضروریات والے طلبہ کو با اختیار بنانے کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس محاذ پر جو بھی بہتر ممکن ہوگا کرے گی۔  ڈِس ایبلٹی یونٹ کے کوآرڈنیٹر پروفیسر خالد بن یوسف خاں نے کہا کہ اگر چہ جسمانی اور سماجی رکاوٹیں ہوتی ہیں پھر بھی پختہ ارادے انسان کو بلندیوں تک لے جاتے ہیں ۔

وائس چانسلر نے منفرد صلاحیت والے طلبہ کو ٹرائی سائیکل، ہیڈ فون، پین ڈرائیو تقسیم کئے

ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن اور وائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر اسفر علی خاں نے خصوصی ضروریات والے طلبہ کو با اختیار بنانے کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔

            یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے کاؤنسلنگ سیشن کو انجام تک پہنچایا اور منفرد صلاحیت والے طلبہ کے ساتھ ان کے کیریئر کی پسند اور مواقع و امکانات کے بارے میں گفتگو کی۔ پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر ریاض اور ڈاکٹر سید فیض زیدی نے طلبہ سے ان کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ منفرد صلاحیت والے طلبہ کے بہتر روزگار مواقع کے لئے یونیورسٹی پوری یکسوئی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز