ملک بھر میں جوش و خروش اور روایتی طریقے سے دیوالی کا تہوار منایا گیا ، صدر سمیت سرکردہ شخصیات کی مبارکباد

Oct 19, 2017 07:20 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 07:20 PM IST

نئی دہلی: روشنی کا مقدس تہوار دیوالی آج ملک و بیرون ملک میں جوش و خروش اورروایتی طریقے کے ساتھ منائی گئی۔ دھنتیرس کے ساتھ شروع ہوا یہ پانچ روزہ تہوارجمعرات کو اپنے انتہا تک پہنچ گیا۔ کل گووردھن پوجا اور اگلے دن ہفتہ کو بھیا دوج کے ساتھ اس کا اختتام ہوگا۔

صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نايڈ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، بہتر صحت اور پرسکون زندگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر میں جوش و خروش اور روایتی طریقے سے دیوالی کا تہوار منایا گیا ، صدر سمیت سرکردہ شخصیات کی مبارکباد

امریکہ کے صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس اور برطانوی وزیر اعظم کی رہائش 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بھی دیوالی منائی گئی۔ دونوں عمارتوں میں اس موقع پر چراغاں کیا گیا اور دیپ جلائے گئے نیز لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں میں بھی دیپ جلائے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ پوری دنیا میں پھیلی ہندوستانی برادری نے دیوالی کو دھوم دھام سے منایا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز