diwali celebration in muslim areas of delhi قومی راجدھانی دہلی کے مسلم علاقوں میں بھی نظر آئی دیوالی کی دھوم – News18 Urdu

قومی راجدھانی دہلی کے مسلم علاقوں میں بھی نظر آئی دیوالی کی دھوم

ملک بھر میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جارہا ہے ۔ دہلی کے مسلم علاقوں میں بھی دیوالی کی دھوم دیکھنے کو مل رہی ہے ، لیکن خاص بات یہ ہے کہ سیاسی نفرت کے باوجود دیوالی میں ہندو اور مسلم بھائی چارہ بھی بخوبی نظر آرہا ہے۔

Nov 07, 2018 08:49 PM IST | Updated on: Nov 07, 2018 08:49 PM IST

ملک بھر میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جارہا ہے ۔ دہلی کے مسلم علاقوں میں بھی دیوالی کی دھوم دیکھنے کو مل رہی ہے ، لیکن خاص بات یہ ہے کہ سیاسی نفرت کے باوجود دیوالی میں ہندو اور مسلم بھائی چارہ بھی بخوبی نظر آرہا ہے۔

دہلی کے چاندنی چوک علاقہ میں فتح پوری مسجد کے مین گیٹ پر جہاں شہاب الدین دیوالی کے گفٹ فروخت کرتے نظر آئے تو وہیں ان کے بغل میں  گریش چاولہ کی مٹھائیوں کی دکان پر بھی کافی بھیڑ دکھائی دی ۔ گزشتہ 10 سالوں سے دونوں ایک ساتھ دیوالی مناتے ہیں اور یہ دوستی آج بھی قائم ہے ۔

قومی راجدھانی دہلی کے مسلم علاقوں میں بھی نظر آئی دیوالی کی دھوم

علامتی تصویر

ادھر مسجد فتح پوری کے امام مفتی مکرم کا کہنا ہے کہ دیوالی روشنیوں اور سچائی کا تہوار ہے اور اسلام میں ہر مذہب کا احترام کرنےکیلئے کہا گیا ہے ۔ وہیں یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دیوالی سب مل کر مناتے ہیں اور یہی دہلی کی گنگا جمنی تہذیب اور روایت ہے۔

Loading...

Loading...