بھیک مانگ کر ماں کے کفن کا انتظام کرنے والے بچوں کو انتظامیہ نے جاری کئے ایک لاکھ روپئے

Jul 04, 2017 11:16 AM IST | Updated on: Jul 04, 2017 11:16 AM IST

لکھنئو۔ یوپی کے شاہ جہاں پور میں ماں کی موت پر کفن کے لئے بچوں کے بھیک مانگنے کے معاملے میں ای ٹی وی کا بڑا اثر ہوا ہے۔ انتظامیہ نے پہل کرتے ہوئے بچوں کی مدد کی ہے۔ اس معاملے میں ڈی ایم نریندر کمار سنگھ نے بچوں کی مدد کے لئے فوری طور پر ایک لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ ساتھ ہی بیمے کے روپے بھی جلد جاری کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ گھر میں بچوں کے لئے اشیائے خوردنی کا انتظام کرنے کے علاوہ بچوں کی پڑھائی کا انتظام بھی کر رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ شاہ جہاں پور کے جلال آباد قصبے کی دیوریا رام دیوی اپنے 4 بچوں کے ساتھ جھونپڑی ڈال کر رہ رہی تھی۔ پیر کو خاتون جب اپنی جھونپڑی میں کچھ کام کر رہی تھی تبھی اس کو زہریلا سانپ نے کاٹ لیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

بھیک مانگ کر ماں کے کفن کا انتظام کرنے والے بچوں کو انتظامیہ نے جاری کئے ایک لاکھ روپئے

رام دیوی کا شوہر بھیا لال اسے 5 سال پہلے چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد عورت ہی محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ بھر رہی تھی۔ عورت کی موت کے بعد کئی بار گاوں والوں نے ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی، لیکن غفلت کی وجہ سے کسی افسر نے موقع پر پہنچنے تک کی زحمت نہیں اٹھائی۔ اس کے بعد معصوم بچوں نے ماں کے کفن کے لئے لوگوں سے بھیک مانگی اور کفن کے پیسے جٹا كر آخری رسوم ادا کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز