اترپردیش : اب گوشت کی قلت کی وجہ سےآوارہ کتے ہورہے ہیں پرتشدد ، رہیں ہوشیار

May 15, 2017 09:58 PM IST | Updated on: May 15, 2017 09:59 PM IST

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں کتوں کے ایک جھنڈ نے گیارہ سال کے ایک لڑکے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے چلكانا علاقے کے دودھ گڑھ گاؤں میں کتوں کے ایک جھنڈ نے گیارہ سال کے ایک لڑکے قادر پر حملہ کرکے اسے شدیدطور پر زخمی کر دیا۔ لڑکے کی چیخ و پکار سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے بڑی مشکل سے قادر کو کتوں کے چنگل سے چھڑایا۔ بچے کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت سنگین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں گنگوہ علاقے میں اسی طرح آوارہ کتوں نے ایک لڑکے پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کے مطابق آوارہ کتوں میں تشدد کایہ رجحان مذبح کے بند کئے جانے کے بعد سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ پہلے کتوں کو گوشت وغیرہ آسانی سے کھانے کو مل جاتا تھا، لیکن مذبح کے بند ہو جانے سے کتوں میں دو طرح کی تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ بہت سے کتے شہروں اور قصبوں میں گوشت کی قلت کی وجہ سے جنگلوں میں چلے گئے اور کچھ کتے اتنے متشدد ہو گئے کہ موقع پاکر معصوم بچوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ایسے میں بچوں اور ان کے والدین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اترپردیش : اب گوشت کی قلت کی وجہ سےآوارہ کتے ہورہے ہیں پرتشدد ، رہیں ہوشیار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز