تین طلاق کو لے کر یوگی حکومت نے تیار کیا نیا خاکہ ، دو دن میں ہوگا اعلان

Apr 30, 2017 08:16 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 08:16 PM IST

لکھنو : تین طلاق کے مسئلہ کو لے کر یوگی حکومت نے ایک نیا خاکہ تیار کرلیا ہے ، جس کے ایک دو دن میں اعلان کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم مودی نے تین طلاق کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ علاوہ ازیں بی جے پی ہمیشہ سے اس کو ختم کرنے کیلئے کوشاں رہی ہے۔ بی جے پی کا دعوی ہے کہ یہ خواتین کی حقوق تلفی ہے۔

اس سلسلے میں یوگی حکومت نے ایک خاکہ تیار کر لیا ہے۔ پردیش کی کابینہ وزیر ریتا بہوگنا جوشی کا کہنا ہے کہ خاکہ دو دن میں سامنے آ جائے گا۔ ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی کے مطابق دو چیزیں نظریاتی طور پر طے ہیں۔ پہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کا ماننا ہے کہ تین طلاق غلط ہے، اس سے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور جو ہمارا آئین برابری کا حق دیتا ہے، تحفظ دیتا ہے، اس کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

تین طلاق کو لے کر یوگی حکومت نے تیار کیا نیا خاکہ ، دو دن میں ہوگا اعلان

دوسری بات یہ ہے کہ ہم اس میں مسلم خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت اپنی طرف سے کوئی سروے نہیں کرانا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے کی جانب سے سروے ہو، اس کے لئے ہم کوئی طریقہ نکالیں گے کہ کس طرح ہم لوگوں کو اس میں جوڑ سکیں، کس طرح رضاکار اداروں کو شامل کرسکیں اور ماہرین کو وابستہ کرسکیں۔ اس پر کافی غور و خوض کرنے کے بعد ہم نے ایک خاکہ بنایا ہے، یہ دو دن میں سامنے آ جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز