کیجریوال حکومت نے کی دہلی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو ، ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں ہوں گے سربراہ

Jul 14, 2017 08:33 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 08:33 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے تین رکنی دہلی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نوکردی ہے جس کے سربراہ ظفر الاسلام خاں ہوں گے۔ سرکاری ترجمان نے آج بتایا ہے کہ ’’وزیراعلی نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی منظوری سے نیا تین رکنی دہلی اقلیتی کمیشن بنایا ہے جو تین برس کے لئے ہوگا۔

اس کے ممبران ظفر الاسلام خان، انتسابیہ گل اور کرتار سنگھ کوچر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظفر الاسلام کمیشن کے نئے سربراہ اور دیگر اس کے ممبران ہوں گے۔ مسٹر کیجری وال نے کمیشن اس وقت تشکیل دیا ہے جب حکومت کو اس کی مدت مکمل ہونے کے بعد سربراہ اور ممبران کی تقرری کا فیصلہ کرنے لئے تجویز بھیجی تھی۔

کیجریوال حکومت نے کی دہلی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو ، ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں ہوں گے سربراہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز