پی ڈی پی ممبر اسمبلی کا ڈرائیور گرفتار، امرناتھ حملے میں شامل ہونے کا شبہ

Jul 15, 2017 12:14 PM IST | Updated on: Jul 15, 2017 12:14 PM IST

سری نگر۔ پیر کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں پر حملے میں پی ڈی پی ممبر اسمبلی کے ڈرائیور سمیت  تین لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، تحقیقات کر رہی ٹیم کو ڈرائیور توصیف کے خلاف کئی ثبوت ملے ہیں۔ اس معاملہ میں اس کے خلاف پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پی ڈی پی ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر کا ڈرائیور توصیف پلوامہ علاقے کا رہنے والا ہے۔ وہیں دو اور لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، جموں و کشمیر سیکورٹی ونگ نے 7 ماہ پہلے توصیف کو ممبر اسمبلی کے ڈرائیور کی ذمہ داری سونپی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور توصیف جس علاقے سے آتا ہے وہاں کے 25 سے زیادہ نوجوان پہلے ہی دہشت گرد گروپ کو جوائن کر چکے ہیں۔ پورا علاقہ کافی حساس ہے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نظر میں رہتا ہے۔ بتا دیں کہ پیر کی شام کو اننت ناگ علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے امرناتھ یاتریوں سے بھری بس پر حملہ کر دیا تھا۔ اس میں 7 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی تھی، وہیں 15 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے 6 لوگوں کی اسپیشل تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بنائی ہے، جو ہر نکات پر تحقیقات کر رہی ہے۔

پی ڈی پی ممبر اسمبلی کا ڈرائیور گرفتار، امرناتھ حملے میں شامل ہونے کا شبہ

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز