اکھلیش یادو کے آبائی ضلع میں درگا واہنی لڑکیوں کو دے رہی ہے تلوار بازی اور بندوق چلانے کی ٹریننگ

May 28, 2017 11:18 PM IST | Updated on: May 28, 2017 11:18 PM IST

اٹاوہ : اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے صدر اکھیلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کی درگاواہنی کے تربیتی کیمپ میں لڑکیاں تلوار بازی اور بندوق چلانے کا ہنر سیکھ رہی ہیں۔   کسی بھی قسم کا مقابلہ کرنےکےلئے خود کو قابل بنارہی لڑکیاں’’ہم سے نہ ٹکرانا،ہم نے سیکھ لیا ہے بندوق تلوار چلانا‘‘کا پیغام دے رہی ہیں۔ٹریننگ کے دوران لڑکیوں کو جوڈو کراٹے،بندوق اورتلوار وغیرہ چلانا سکھایا جارہا ہے۔

شہر کی جنوبی سمت میں جمنا ندی کے ساحل پر واقع شری سدھ گفا جیو گوشالا میں ان دنوں وی ایچ پی کی خواتین تنظیم درگاواہنی کانپور شاخ کی مشق چل رہی ہے۔مشق میں 21 اضلاع سے 15سے 30سال کی عمر کی 150سے زیادہ لڑکیاں جسمانی اور روحانی تربیت حاصل کررہی ہیں۔ 25 مئی سے شروع ہوئے مختلف تربیتی پروگراموں کا آخری پروگرام 30 مئی کو گوشالا کے احاطے میں منعقد کیا جائے گا۔اس میں لڑکیوں کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ فتح پور سے آئیں ٹیچر انورادھا شریواستو کی نگرانی میں مشق کی جارہی ہے۔

اکھلیش یادو کے آبائی ضلع میں درگا واہنی لڑکیوں کو دے رہی ہے تلوار بازی اور بندوق چلانے کی ٹریننگ

درگاہ واہنی کے ایک ٹریننگ کیمپ کی فائل فوٹو

درگاواهني کے ایک عہدے دار رانل دکشت نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کا مطلب ہے کہ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے ساتھ ہی مغربی ثقافت سے متاثر ہونے کےبجائے ہندوستانی ثقافت و تہذیب سے ترغیب لیں۔ شاندار قدیم ثقافت، تاریخ، رشي-منيوں کی روایات ، تیج-تہواروں وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔  وی ایچ پی کے کانپور شاخ کے ایگزیکیوٹو شری کرشن ورما نے بتایا کہ تنظیموں کی مشقیں پورے ملک میں چل رہی ہیں،جن میں کم از کم 30 ہزارآر ایس ایس حامی حصہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز